بدین﴿نامہ نگار﴾ سندھ ترقی پسند پارٹی کے رہنما ڈاکٹر قادر مگسی نے جیمخانہ ماتلی میں ایک بڑے جلسہ سے خطاب کیا .اس موقعہ پر فروٹ سبزی تاجران کمیٹی ماتلی سمیت مختلف مکاتب فکر کے درجنوں افراد نے ا یس،ٹی پی میں شمولیت کا اعلان کیا .ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ ا یس،ٹی،ُپی کے امیدوار سندھ کی ہر نشست پرپی پی اور دیگر جماعتوں کے امیدواروں کا مقابلہ کریں گے . انہوں نے کہا کہ ہم سندھ کے پانچ کروڑ عوام کو ان کے حقوق دلانے کی جدوجہد کر رہے ہیں . انہوں نے کہا کہ سندھ صوبہ سالانہ بیس ﴿۰۲﴾ ہزار ارب روپے کماتا ہے مگر سندھ میں آج بھی بیروزگاری عروج پر ہے ، سندھ کے باشندوں کو پینے کا صاف پانی تک نہیں مل رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ ورلڈہیلتھ آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں ﴿۴۳﴾ فیصد ہیپا ٹائٹس کا مرض ہے ، داکٹر قادر مگسی نے کہا کہ ایس.ٹی.پی نے قومپرستی کو ایک نیا مفہوم دیاہے. انہوں نے پی پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کے عوام نے بے نظیر بھٹو کے خون کے صدقے میں زرداری کو ووٹ دئے ، مگر آج سندھ کے باشندوں کے ساتھ ظلم کیا جارہا ہے . انہوں نے کہا کہ ذولفقار علی بھٹو کے قاتل ،زرداری کے ڈارلنگ بنے ہوئے ہیں .بھٹو کی پھانسی پر مٹھائیاں تقسیم کرنے والوں کو نوازا جا رہا ہے .اور بے نظیر بھٹو کو زخمی حالت میں چھوڑ کر بھاگنے والے رحمان ملک کے اشاروں پر پورے ملک کی انتظامیہ ناچ رہی ہے .انہوں نے کہاکہ ذولفقار آباد سندھ کی ساحلی پٹی پر قبضہ کی سازش ہے . اس میں پوری دنیا ڈان لاکر آباد کئے جائیں گے،یہ سندھ کے باشندوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش ہے. ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ ایس ٹی پی حکومت میں آکر پرائمری سے لے کر یونیورسٹی تک تعلیم مفت،اور علاج فری کر دے گی
You must be logged in to post a comment.