تازہ ترینعلاقائی

بدین:بدین شہر اوراس کے گرد ونواح میں چلنی والی تیز ہوائوں میں مزید تیزی آگئی

بدین:﴿نامہ نگار﴾ گذشتہ دو دنوں سے بدین شہر اوراس کے گرد ونواح میں چلنی والی تیز ہوائوں میں جمع کے روز مزید تیزی آگئی ہے،جس کے باعث بدین میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے ،تیز ہوائوں کے باعث بدین شہر کے مختلف علاقوں میں گیارہ ہزا روولٹ کی بجلی کی تاریں گرنے سے ایک بھینس ہلاک ہوگئی ،بدین کی یونین کائونسل 1 کے گائوں حاجی ہاشم خاصخیلی برساتی پانی کے تالاب میں بجلی کی تار گرنے سے پانی میں کرنٹ آگیا ہے ،چار بھینسیں پانی کے تالاب میں پہنس گئیں ،علاقے کے لوگوں نے تین بھینسوں کو بچا لیا جبکہ ایک بھینس ہلاک ہو گئی۔علاقے کے مقینوں نے حیسکو اہلکاروں کو اطلاع دی لیکن تاحال حیسکو اہلکار نہیں پہنچے۔تیز طوفانی ہوائوں کے باعث گردنواح کے علاقوں میں کچے گھروں اور جھونپڑیوں کی چھتیں اور چھپرے اُڑگئے، جبکے تیز طوفانی ہوا اور مٹی اُڑنے سے زمینوں میں کھڑی زرعی فصلوں کو بھی شدید نقصان ہوا ہے،زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ طوفانی ہوائوں میں اُڑنے والی مٹی زرعی فصلوں کو دیئے گئے پانی میں اور فصلوں کے اوپر پڑنے سے پانی خرا ب ہو جاتا ہے اور فصل جل جاتی ہے،ان کا کہنا ہے کہ مذید اور کچھ دن ایسی طوفانی ہوائوں اور مٹی اُڑنے کا سلسلہ جاری رہا تو کروڑوں روپے کی کھڑی فصلیں تباہ ہو جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں  سرگودھا:بیوی کے قاتل شوہرکوسزائےموت کاحکم سنادیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker