تازہ ترینعلاقائی

بدین: پاک فوج کا جوان جمیل احمد گاڈھی وانا میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے ہیں

بدین﴿نامہ نگار﴾ لنواری شریف کا رہائشی پاک فوج کا جوان جمیل احمد گاڈھی وانا میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے ہیں،اس کا جسد خاکی اس وقت وانا سے جیکب آبادپہنچادی گئی ہے جہاں سے آج شام تک لنواری شریف لائی جائیگی اور بعد افطاران کے آبائی قبر ستان لنواری شریف میں فوجی اعزاز کے ساتھ دفنایا جائیگا ، شہید نوجوان ایک سال پہلے پاک فوج میں شامل ہوا تھا،شہید کی عمر 18 سالہ ہے،شہید جمیل 5بھائیوں اور 6بہنوں میں سب سے چھوٹا ہے ان کے دو بھائی عبدالجبار 6 سال سے اور عبدالستار3 سال سے پاک فوج میں شامل ہیں ، ان کا والد محبت خان گاڈھی جو مقامی زمیندار کے پاس ہاری ہیں جس کی عمر 65سال ہے۔

یہ بھی پڑھیں  استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 21 برس بیت گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker