تازہ ترینعلاقائی

بدین:ضلع میں نقلی زرعی ادویات اور کھاد کی فروخت کی شکایات پر چھاپے

بدین﴿نامہ نگار ﴾ بدین ضلع میں نقلی زرعی ادویات اور کھاد کی فروخت کی شکایات ملنے پر محکمہ زراعت کے ڈئریکٹر پلانٹ پروٹیکشن بشیر احمد کیریو نے اپنی ٹیم سمیت گولارچی، کڑیو گھنور ، بدین، تلہار اور ماتلی شہروں میں زرعی ادویات اور کھاد کے ڈیلروں پر چھاپے مار کر تیس سے زائد زرعی ادویات اور کھاد کے سیمپل لیکر لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے زرعی یونیوورسٹی ٹنڈو جام روانہ کر دیں ہیں ، بشیر احمد کیریو نے صحافیوں کو بتایا کہ لیبارٹری رپورٹ آنے کے بعد نقلی زرعی ادویات اور کھاد فروخت کرنے والے ڈیلروں کے ساتھ قانونی کاروائی کی جائیگی ، دوسری طرف محکمہ زراعت کی ٹیم کی جانب سے نقلی زرعی ادویات اور کھاد پر چھاپوں کی اطلاع ملنے پر ضلع کے مختلف شہروں میں قائم زرعی ادویات اور کھاد کے دکاندار اپنی دکانیں بند کر کے غائب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں  جمبر میں سیل کیے گئے سکول دوبارہ کھول دیے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker