تازہ ترینعلاقائی

بدین:بچو لاشاری اورخمیسو ملاح میں آرڈی 18 اورآرڈی27 سے20 فٹ شگاف پڑگیا

بدین﴿نامہ نگار﴾ بدین سے آٹھ کلو میٹر پر گاؤں بچو لاشاری اور گائوں خمیسو ملاح میں آر ڈی 18 اور آر ڈی 27 سے 20 فٹ شگاف پڑ گیا ،جس کے باعث گائوں کے 50 سے زیادہ گھر اور سینکڑوں ایکڑ زرعی زمین زیر آب آگئی ہیں،گائوں کے مکینوں نے بتایا کہ ہم نے آبپاشی کھاتے اور ضلعی انتظامیہ کو اطلاع دی ، چار گھنٹے انتظار کرنے کے بعد بھی کوئی عملدار نہیں آیا، اس کے بعد ہم گائوں کے لوگوں نے اور گرد نواح کے گائوں کے لوگوں کی مدد سے ہم نے شگاف بند کر دئیے ہیں ،گائوں کے کئی گھر زیر آب آجانے کے باعث گائوں کے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنا سامان گھروں سے نکال کے گائوں کے قریب محفوظ مقام پر کھلے آسمان کے نیچے پناھ لے رکھی ہے ، کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود محکمہ آبپاشی اور ضلعی انتظامیہ کا کوئی افسر اس جگہ پر نہیں پہنچا ہے ۔اسی سلسلے میں محکمہ آبپاشی کے عملداروں اور ڈی سی او بدین سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ تمام افسران ڈی سی ہائوس پر میٹنگ میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  رائےوِنڈمیں عالمی تبلیغی اجتماع کاپہلا مرحلہ اجتماعی دعا کیساتھ ختم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker