تازہ ترینعلاقائی

بدین:لیڈی ہیلتھ ورکرزکی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

بدین﴿نامہ نگار﴾ بدین کی 2 ہزار سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکرز اور نیشنل پروگرام کے ملازمین کو گذشتہ پانچ ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے اور حکومت کی جانب سے 1 اگست 2012 سے تمام لیڈی ہیلتھ ورکرز سمیت نیشنل پروگرام کے تمام ملازمین کو مستقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے پر عمل درآمد نہ ہونے کے خلاف بدین ضلع کی لیڈی ہیلتھ ورکرز عزیزہ قبرانی کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کر کے دھرنہ دیکر کئی گھنٹے تک شاہ لطیف روڈ بلاک کر دیا لیڈی ہیلتھ ورکرزکا کہنا ہے کہ گذشتہ پانچ ماہ سے ہماری آنے والی تنخواہوں کی رقم دوسری محکموں پر خرچ کی جا رہی ہے اور ہمارے گھروں کے چولہے رمضان شریف کے مقدس مہینے میں بھی بجھے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ عید قریب ہے لیکن ہماری تنخواہیں ابھی تک جاری نہیں کی گئی ہیں جبکہ مذکورہ نیشنل پروگرام سے منسلک اعلیٰ عہدوں پر بیٹھے ہوئے افسران کو تنخواہیں اور دوسری مراعات جاری کر دی گئی ہیں ، انہوں نے چیف جسٹس آف پاکسان کو اس معامرے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:قرآن و سنت کی دعوت لیکر اٹھو اور ساری دنیا پر چھا جاؤ،عبدالرحمن چوہدری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker