تازہ ترینعلاقائی

بدین:نامورشاعرومحقق شمشیرالحیدری کوخراج تحسین پیش کرنےکیلئےتعزیتی ریفرنس منعقد

بدین﴿نامہ نگار ﴾  سندھ کے نامور شاعر ، ادیب و محقق شمشیرالحیدری کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے سندھ گریجوئیٹس ایسو سی ایشن اور سندھی ادبی سنگت کی جانب سے بدین میں تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا ، اس موقع پر سندھ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر مظہرالحق صدیقی ، سابق صوبائی وزیر محمد اسمائیل راھو، ڈاکٹر دودو مہری، ناز سنائی، سلیم شمشیر حیدری، اور ڈاکٹر آکاش انصاری سمیت تقریب میں شریک سندھ کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے ادیبوں ، شاعروں نے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شمشیرالحیدری کی سندھی ، اردو ادب کے لئے بیشمار خدمات کو سراتے ہوئے کہا کہ شمشیرالحیدری سندھ کا وہ پہلہ دانشور و ادیب ہے جس نے اپنی شاعری ،ڈرامہ نگاری کے ذریعے معاشرے میں تبدیلی لانے کی جدوجہد کی اور اس نے اپنی انتہائی کرسم پرسی والی زندگی گزاری ،لیکن اس نے کسی بھی آمر جابر وڈیرے جاگیردار حکمران سے سمجھوتہ نہیں کیا ، شمشیر حیدری کی ادبی خدمات کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائیگا، اور شمشیر حیدری کی عملی زندگی پاکستان کے نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہے، اس سے پہلے شمشیر حیدری کو ایثال ثواب پہنچانے کیلئے قرآن خوانی کی گئی اور لنگر تقسیم کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button