تازہ ترینعلاقائی

بدین:زھریلہ کچہ شراب پینے سےتین افراد موقعے پرجانبحق

بدین﴿نامہ نگار ﴾ گذشتہ رات کڑیو گھنور شہر میں زھریلہ کچہ شراب پینے کے باعث تین افراد اصغر علی نظامانی،عبدالجبار شیخ اور نور محمد خاصخیلی موقعے پر جانبحق ہوگئے جبکہ چارافراد یاسین نظامانی، اظھر نظامانی، احمد شیدی، اور جانو کولھی بیہوش ہوگئے جن کو سول ہسپتال حیدرآباد روانہ کر دیا گیا ہے ، کڑیو گھنورتھانے پر تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے دریں اثنہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زھریلہ شراب پی کر جانبحق ہونے والے عبدالجبار شیخ ایک نا معلوم پولیس اہلکار کے زریعے پانچ ہزار روپے کے عوض تین لیٹر الکوہل خرید کر پانچ سو سے ایک ہزار لیٹر شراب بنا کر فروخت کرتا تھا ، گذشتہ رات اپنے ہی ہاتھ کا بنایا ہوا زھریلہ شراب اپنے دوستوں کی محفل میں بیٹھ کر پینے سے اپنے تین دوستوں سمیت خود بھی اسی زھریلے شراب پینے سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، زرائع کے مطابق الکوہل فیکٹری ایک با اثر سیاسی شخصیت کی ہونے کے باعث بدین پولیس مزید کاروائی کرنے سے قاصر ہے دوسری طرف کڑیو گھنور کے قریب کھور واہ شہر کی پولیس نے ایک ہوٹل پر چھاپہ مار کے دو افراد اصغر رند اور عیسیٰ رند کو گرفتار کر کے 50 لیٹر کچا شراب برآمد کر لیا ہے

یہ بھی پڑھیں  عمران خان کی گرفتاری کیلئےٹیمیں تشکیل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker