تازہ ترینعلاقائی

بدین:آسمانی بجلی گرنے سے گاؤں کاٹھو کے رہائشی ساٹھ سالہ سورھیوبھیل ہلاک

بدین(نامہ نگار) پنگریو شہر سے سات کلو میٹر شادی لارج روڈ پر درگاہ پیر بودلو شاہ کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے تھر کے تعلقہ ڈیپلو کے گاؤں کاٹھو کا رہائشی ساٹھ سالہ سورھیو بھیل ہلاک ، شریمتی دھنا زوجہ مٹھو بھیل زخمی۔ساٹھ سالہ سورھیو بھیل ہفتہ کے روز صبح تھر کے تعلقہ ڈیپلو کے گاؤں کاٹھو سے پنگریو شادی لارج روڈ پر درگاہ پیر بودلو شاہ پر فقیر اکرم احمدانی سے تعویذ لینے اور دعا کرانے کے لئے پہنچا وہ رکشہ سے اتر کر درگاہ کی طرف جانے لگا کہ اچانک اس کے اوپر آسمانی بجلی گر گئی اور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ، قریبی زمین میں کام کرنے والی ایک عورت شریمتی دھنا زوجہ مٹھو بھیل معمولی زخمی ہوکر بیہوش ہوگئی جس کو رورل ہیلتھ سینٹر پنگریو لایا گیا طبی امداد کے بعد گھر روانہ کر دیا گیا جبکہ سورھیو بھیل کی نعش ان کے گاؤں روانہ کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  تبدیلی کے نام پر قومی سانحہ کی بازگشت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker