تازہ ترینعلاقائی

گولارچی:نیشنل بینک عملہ کااکاؤنٹ نہ کھولنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بدین ﴿نامہ نگار﴾ بدین کے تحصیل گولارچی میں نیشنل بینک عملہ کی زیادتی اور اکائونٹ نہ کھولنے کے خلافسینکڑوں مرد،و خواتیں نے زکواۃ مستحقین اور چیئرمینوں نے ضلعی زکواۃکمیٹی کے چیئر مین محمد رمضان چانڈیا ،تعلقہ چیئر میں محمد طالب ترک ودیگرکی قیادت میں نیشنل بینک گولارچی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا اور شرکا نے نیشنل بینک گولارچی کے عملے کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی اس موقع پر مظاہرے میں شریک رہنمائوں نے کہا کہ نیشنل بینک نے زکواۃ کی مد میں لاکھوں روپہ آئے ہیں مگر نیشنل بینک عملہ رشوت نہ دینے کے سبب مستحقین کے اکائونٹ نہیں کھول رہے جس کے سبب لاکھوں روپوں کی واپسی کا خدشہ ہے اس سلسلے میں آڈٹ آفیسر انور سولنگی نے بتایا کہ تمام کاغذی کاروائی مکمل ہونے کے باوجود عملہ زیادتی کرتے ہوئے اکائونٹ نہیں کھول رہا انہوں نے ارباب اختیار سے اس ضمن میں کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker