تازہ ترینعلاقائی

بدین:گورنمنٹ ماروی گرلزکالج کی طالبات کا بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونےکی وجہ سےاحتجاج

بدین(نامہ نگار)گورمنٹ ماروی گرلز کالج کی طالبات نے کالج میں جمع بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے اور کالج کی  عمارت اور سامنے سے گزرنے والے روڈ  زبون حالی کلاس رومز ،اور لیبارٹریز کی چھتوں کے ٹکڑے گرنے سے کالج کا تدریسی عمل متاثر ہونے کے خلاف کالج سے ڈی سی ہائوس تک احتجاجی ریلی نکالی اوردھرنادیا، طالبات کی جانب سے چار گھنٹے ڈی سی ہائوس کے سامنے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم  اور ایجوکیشن ورکس کے خلاف نعرے بازی کے بعد اسسٹنٹ کمشنر بدین محمد حسن ہوت نے کالج پہنچ کر معانہ کیا اور طالبات کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل اولیت کی بنیاد پر حل کیئے جائیں گے، جس کے بعد طالبات نے احتجاج ختم کر دیاہے۔واضع رہے کہ چھتوں کے چھپرے گرنے کا یہ آج تیسرا واقعہ ہے ، طالبات کا کلاس روم میں نہ ہونے کے باعث کسی بھی نقصان سے مجزانہ طور پر محفوظ رہیں۔

یہ بھی پڑھیں  مزاحیہ فنکار ملک انوکھا کوہم سے بچھڑے 5 برس ہوگئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker