تازہ ترینعلاقائی

سندھ کے پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین مستقل نہ ہونے پرمستقبل داو پر لگ گیا

بدین ( نامہ نگار) سندھ کے پاپولیشن ویلفیئر ڈپارٹمینٹ کے ملازمین مستقل نہ ہونے پر مستقبل داو پر لگا ہوا، ملازمین پریشانی میں مبتلا۔ گریجو یٹ بنیادوں پر بھرتی ہونے والے میل موبلائزر ریگیولر کرنے کے کئی خاطریوں کے باوجود مستقل نہ ہوسکے چار ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر ملازمین سراپا احتجاج۔  آپکا پاپولیشن یونٹ بدین کے صدر ریحان پٹھان کی قیادت میں احتجاجی مظارہ، سندھ کے دو ہزار میل موبلائیزرس کو مستقل نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔ سندھ کے پاپولیشن ویلفیئر ڈپارٹمینٹ میں سوشل میل موبلائیزروں کو ریگیولر نہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ان کے مستقبل داو پر لگ گیا ہے اور وہ سخت پریشانی کا شکار ہیں جس وقت ان میل موبلائزر کو گریجوئیٹ کی بنیاد پر بھرتی کیا گیا تھا اس وقت سے لے کر ان کو مستقل کرنے کی کئی یقین دہانیاں کرائی چا جکی ہیں لیکن تاحال ان کا کانٹریکٹ مستقل میں نہیں تبدیل ہوسکا ہے۔ جب کہ دوسرے گورنمنٹ ملازمین کی بنیاد پر ان میل موبلائزر کو تنخواہ بھی کئی گنا کم دی جاتی ہے وہ بھی اس وقت چار ماہ کا عرصہ گذر چکا ہے ملازمین کو نہیں مل سکی ہے۔ جس کی وجہ سے ملازمین فاقہ کشی کا شکار ہوچکے ہیں۔ احتجاج کرنے والے ان پاپولیشن ویلفیئر ڈپارٹمینٹ سندھ کے میل موبلائزر کا مزید کہنا تھا کہ یونین کے برطرف کیے ہوئے ملازمین کو بحال کیا جائے ملٹی پرپز سینٹر اور میل موبلائیزرس کو ریگیولر کر کے ان کو تنخواہ کے ادائیگی ماہوار یقینی بنائے جائے تاکہ ملازمین میں پھیلی ہوئی بے چینی ختم ہوسکے۔ دوسری صورت میں ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں پوری سندھ میں احتجاج کا سلسلہ شروع کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے پروٹوکول کااپنا ہی نوٹیفکیشن روند ڈالا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker