تازہ ترینعلاقائی

بدین:رشتہ کےتنازعہ پردوگروپوں میں جھگڑا،6 افراد زخمی 2کی حالت نازک

بدین(نامہ نگار) رشتہ کے تنازعہ پر لغاری برادری کے دو گروپوں میں جھگڑا،6 افراد زخمی دو کی حالت نازک ، جنہیں سول ہسپال حیدرآباد روانہ کر دیا گیا ہے ۔ تفصیل کے مطابق بدین کے نواحی گاؤں صاحب خان لغاری میں رشتہ کے تنازعہ پر دو گروپوں میں جگھڑا ہو گیا ، جس کے نتیجے میں گلشیر لغاری ، صابر لغاری، شیر محمد لغاری ، محمد جمن ، رشید اور غلام رسول لغاری زخمی ہو گئے ، صابر لغاری اور محمد جمن لغاری کو سول ہسپتال حیدرآباد روانہ کر دیا گیا ہے ، جبکہ چار زخمیوں کو تعلقہ ہسپتال ٹنڈو باگو میں داخل کر دیا گیا ہے ،تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔
دوسری طرف بدین شہر کے قریب گولارچی روڈ پر سولنگی اور ملاح برادری کے درمیان چھوٹے بچوں کی باتوں پر جھگڑا ہو گیا جس میں سولنگی برادری کے آٹھ افراد جن میں حامید سولنگی، دلیر سولنگی، اللہ ڈنو سولنگی سمیت دو عورتیں مسمات شہناز اور مسمات زرینہ شامل ہیں ، ملاح برادری کے دو افراد گل حسن ملاح اور گل محمد ملاح زخمی ہو گئے تمام زخمیوں کو سول ہسپتال بدین میں داخل کر دیا گیا ہے ،دریں اثنہ محمد رمضان ملاح کی مدیت میں سولنگی برادری کے چھ افراد کے خلاف قلم 147,148,149, 337F1، 582 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ، تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  گل ریزے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker