بدین ﴿نامہ نگار﴾ پرائمری ٹیچر ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبات کے حصول کے لئے بدین پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ھڑتال اور مظاہرہ کیا گیا ، ڈاریکٹر ایجوکیشن حیدرآباد کو ہٹانے کا مطالبہ ،سخت نعرے بازی پ ٹ الف ضلع بدین کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق کے لئے پریس کلب بدین کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کر کے علامتی بھوک ہڑتال کی گئی ،بدین ضلع کے صدر بہادر تالپور ،میر حسن آریسر،جاوید اقبال خاصخیلی ، نظیر احمد خاصخیلی ،وکیو راجوانی، کی قیادت میں درجنوں اساتذہ نے بھوک ہڑتال کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کے ٹیچنگ الائونس ،ٹائم اسکیل کو آسان بنایا جائے ،ہر ہفتے پروموشن دیئے جائیں اور P.S.T سے H.S.T پروموشن والی DPC میں پرائمری ٹیچر ایسوسیئشن کو نمائندگی دی جائے اور اور کرپٹ ایجوکیشن ڈاریکٹر حیدرآباد شمس الدین دل کو فورن ہٹایا جائے ،انہوں نے کہا کے مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رہیگا۔
You must be logged in to post a comment.