تازہ ترینعلاقائی

بدین:12سالہ مسلمان لڑکےپر45 سالہ ہندوشادی شدہ عورت سےزناکرنےکاجھوٹہ مقدمہ درج

بدین(نامہ نگار)12سالہ مسلمان لڑکے منیر حسین خاصخیلی پر 45 سالہ ہندو شادی شدہ عورت سے زنا کرنے کا جھوٹہ مقدمہ دائر کرکے جیل بجھوا نے کہ خلاف معصوم منیر خاصخیلی کے والدین نے جمع کے روز پریس کلب بدین کہ سامنے احتجاجی مظاہرہ کرنے کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ محرم الحرام کے بعد ہم اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال کرینگے ،منیر حسین کے والد محمد عرس اور چچا محمد صدیق نے کہا کہ پلاٹ اور زمین کی حوس میں وڈیروں علی نواز چانڈیو ، خیر محمد چانڈیو جن کا ہمارے گاؤں سے کوئی تعلق نہیں ہے ،ہمارے گاؤں پر قبضہ کر کے وہاں کاروباری مراکز تعمیر کرانہ چاہتے ہیں ہم نے گاؤں خالی کرنے اور وڈیروں کو قبضہ کرنے نہیں دیا تو انہوں نے اقتدار کی طاقت کے بل بوتے پر ہم دونوں بھائیوں سمیت گاؤں کے کئی لوگوں کے خلاف پولیس کے ذریعے جھگڑوں اور زرعی فصلوں کی چوری کے جھوٹے مقدمات درج کرائے جن سے ہم با عزت بری ہوتے آ رہے ہیں اب انہوں نے ہمیں اپنا قدیمی گاؤں خالی کر کے گاؤں کی زمین کا قبضہ جو کہ روینیو رکارڈ کے مطابق ہماری ذاتی ملکیت ہے ، وڈیروں کے حوالے کرنے کے لئے ہمارے 12 سالہ معصوم بچے منیر حسین کو ایک شادی شدہ ہندو عورت سے زنا کا جھوٹا مقدمہ درج کرا کہ ہمیں بلیک میل کر کے گاؤں سے بے دخل ہونے پر مجبور کر رہے ہیں ،انہوں نے بدین سے پیپلز پارٹی کہ دو منتخب ارکان اسمبلی اور ایک سابقہ یوسی ناظم پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں ووٹوں کی لالچ میں ان با اثر وڈیروں کی پشت پناہی کر رہے ہیں ، منیر حسین کے والدین نے ملک کے علماء دین ، انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ انہیں وڈیروں کے ظلم سے نجات اورانصاف دلانے کے لئے ہماری مدد کریں ۔

یہ بھی پڑھیں  دبئی ٹیسٹ: تیسرے روز کا کھیل ختم ، پاکستان نے 6وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنا لئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker