تازہ ترینعلاقائی

بدین:عدالتی حکم کے باوجود ضلعی انتظامیہ نے پلاٹ سے ناجائز قبضہ ختم نہیں کرایا

بدین:(رپورٹ منصور خاصخیلی )عدالتی حکم کے باوجود بدین کی ضلعی انتظامیہ نے ضلع کاؤنسل بدین کی 15 کروڑ روپے سے زیادہ کی مالیت کی عمارت اور پلاٹ سے قبضہ ختم کرانے کے لئے کوئی کاروائی نہیں، سابقہ ڈی سی او بدین نے غیر قانونی طریقے سے ضلع کاؤنسل بدین کی کروڑوں روپے کی سرکاری جائیداد ایک با اثر شخص کو 3 ہزار روپے ماہانہ پر لیز کردی ہے ،تفصیل کے مطابق 2005 ء میں بدین کے ڈی سی او زاھد حسین عباسی نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے بدین کے ایک با اثر شخص امتیاز میمن کو شہر کے مین کاروباری مرکز قائداعظم روڈ پر ضلع ضلع کاؤنسل بدین کی سرکاری عمارت جس میں اس وقت مسلم کمرشل بئنک کی برانچ بھی قائم تھی، اور اس عمارت سے منسلک پلاٹ جس کی اراضی 6 ہزار 5 سو اسکوائر فٹ ہے ، 3 ہزار روپے ماہانہ ادائیگی پر لیز پر دے دی تھی،جس پر بدین شہر کی3 یونین کاؤنسل کے منتخب کاؤنسلروں نے احتجاج کیا تھا اور لیز رد کرنے کے لئے اس وقت کے ضلعی ناظم علی انور ھالیپوٹو کو درخواست بھی دی تھی جس پر ضلع ناظم نے لیز کو رد کرنے کا حکم جاری کیا ڈی سی او زاھد حسین عباسی نے لیز رد کرنے کا آرڈر جاری کیا لیکن با اثر شخص امتیاز میمن نے سرکاری املاک سے قبضہ ختم نہیں کیا ، ضلع ناظم کے حکم پر ڈسٹرکٹ گورمنٹ کے انجنیئر شوکت حسین راجپر کی مدعیت میں امتیاز میمن کے خلاف سرکاری املاک پر قبضہ کرنے کی ایف آئی آر نمبر 184,2005 قلم 447,448 کے تحت بدین تھانے پر مقدمہ درج کیا گیا امتیاز میمن نے ضلع گورمنٹ بدین کے خلاف سینیئر سول جج بدین کی عدالت میں سول سوٹ داخل کیا جو سینیئر سول جج نے مئی 2009 میں سوٹ ڈسمس کر دیا ، بعد میں امتیازمیمن نے ایڈیشنل سیشن جج بدین کی عدالت میں اپیل داخل کی جس پر ضلع ناظم علی انور ھالیپوٹو نے ڈسٹرکٹ گورمنٹ بدین کی طرف سے سندھ ہائی کورٹ میں آئینی پٹیشن داخل کی ، جس میں انہوں نے عدالت کو استعدا کی کہ امتیازمیمن کی طرف سے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں داخل کیس میں ڈسٹرکٹ گورمنٹ بدین کو فریق بنایا جائے ، سندھ ہائی کورٹ نے ضلع ناظم کی پٹیشن منظور کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج بدین کو حکم جاری کیا ، بدین ضلع حکومت کو امتیاز میمن کیس میں فریق بنایا جائے ، ایڈیشنل سیشن جج بدین نے ضلعی حکومت کو اس کیس میں فریق بنا کر دونوں فریقین کے وقلاء کے دلائیل سننے کے بعد جولاء 2011 ء میں بااثر شخص امتیاز میمن کی اپیل مسترد کرکے ضلع حکومت بدین کے حق میں فیصلہ دے دیا ۔عدالتی فیصلے کو ایک سال سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود بدین ضلع کی انتظامیہ نے ضلع کاؤنسل بدین کی کروڑوں روپے کی سرکاری املاک سے بااثر شخص امتیاز میمن کا قبضہ ختم کرانے کے لئے کوئی کاروائی نہیں کی گئی ہے ، ضلع کاؤنسل کی کروڑوں روپے کے اس عمارت اور پلاٹ پر غیر قانونی طریقے سے قابض با اثر شخص امتیاز میمن نے گودام بنا رکھے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  اسلام آباد: سول ایوی ایشن کا انوکھا ہدایت نامہ جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker