تازہ ترینعلاقائی

بدین:مجالس کے علاہ ماتمی تعزیروں اورسیج کےجلوسوں کی برآمدکاسلسلہ جاری رہا

بدین(نامہ نگار)9 محرم الحرام کے موقع پر مجالس کے علاہ ماتمی تعزیروں، علم پاک اور سیج کے جلوسوں کی برآمد کا سلسلہ جاری رہا، مرکزی امام بارگاہ کاشانہ زینبیہ ، امام بارگاہ سجادیہ، امام بارگاہ قصر شاہ نجف اور دیگر میں منقعد ہونی والی مجالس کو علماء اکرام علامہ پروفیسر اخلاق احمد اخلاق ، علامہ میثم عباس زیدی آف لاہور اور فدا حسین یزدانی نے امام اعلیٰ مقام اور ان کے جانثار ساتھیوں کی شھادت پر روشنی ڈالی اورعزاداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، بدین پولیس کی جانب سے رینجرز کی مدد سے دس محرم الحرام ایام عاشورہ کے لئے حفاظتی اور سیکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کے لئے حتمی شکل دی گئی، ایس ایس پی بدین فدا حسین مستوئی نے حفاظتی انتظامات اور اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے ضلع بھر کا گشت کیا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : نامعلوم ملزمان وکیل کو اغواء کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker