تازہ ترینعلاقائی

بدین:سوئی گیئس کمپنی کی نااھلی، صارفین گذشتہ تین ماہ سے بلوں سےمحروم

badinبدین (نامہ نگار)سوئی گیئس کمپنی کی نا اھلی کے باعث ضلع بدین کے بیس ھزار سے زائد صارفین گذشتہ تین ماہ سے گئیس بلوں سے محروم،  بقایاجات کی مد مین سوئی گیئس کمپنی کو سات کروڑ روپے کا نقصان۔ تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیئس کمپنی کی جانب سےبدین اور اس کے تحصیلون ٹنڈوباگو، گولارچی،تلھار، ماتلی سمیت دیگر شھرون مین گذشتہ تین ماہ سے بیس ھزار سے زائد گھریلو صارفین، کارخانے دارون ،سی این،جی اسٹیشنس و دیگر صارفین کو تین ماہ سے گئیس کے بلون کی فراہمی نہین کی گئی، سوئی گیئس کمپنی کے زرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق بل تقسیم کرنے کا کانٹریکٹ سوئی گیئس کمپنی کی جانب سے ایک نجی مھران انٹر پرائیز کمپنی کو دیا گیا ہے اس کپمنی کے عملے نے تین ماہ سے گئیس کے بلون کو تقسیم نہین کیا جس کے باعث ابتک کی اطلاعات کے مطابق سوئی گیئس کمپنی کو تین ماہ کے دوران بقایاجات کی مد مین سات کروڑ روپے کا نقصان ہوچکا ہے، سوئی گیئس کپمنی کے زرائع کے مطابق ہر ماہ ضلع بدین مین گئیس بلون کی مد مین بیس ہزار صارفین سے دو کروڑ چالیس لاکھ روپے وصول کئے جاتے ہین،مگر صارفین کو بل نہ ملنے سے سوئی گیئس کمپنی کو بقایاجات کی مد مین سات کروڑ روپے نقصان ہو چکا ہے اور صارفین کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑا:مسلم لیگ ن کی کامیابی عوام کی دعاؤں سے لکھی جا چکی ہے،میاں منیر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker