بدین﴿نامہ نگار﴾ بحریہ ٹائون کے سربراہ ملک محمد ریاض کی جانب سے یکم مئی مزدوروں کے عالمی دن کے موقعے پر خودسوزی کرنے والے پیپلز پارٹی کے بیروزگار نوجوان رزاق انصاری کے ورثہ کے لئے 20 لاکھ روپے کی مالی امداد بحریہ ٹائون کے نمائندوں نے ملک ریاض کی جانب سے دیئے گئے 20 لاکھ روپے بدین کی مقامی بینک میں بیوی اور بچوں کے نام پر فکس بینک اکائونٹ میں دس سال کیلئے جمع کرا کے بینک سرٹیفکیٹ رزاق انصاری کی بیوی ،بچوں اور والد کے حوالے کر دیافکس رقم سے ہر ماہ 24 ہزار روپے رزاق انصاری کے بیوی بچوں کو منافہ بھی ملیگا ، واضع رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہدایت پر حکومت سندہ رزاق انصاری کی بیوی اور بھائی کو سرکاری ملازمت بھی فراہم کر چکی ہے۔