تازہ ترینعلاقائی

بدین:محکمہ تعلیم کےافسران وٹھیکیداروں نے ایس ایم سی فنڈز ہڑپ کرلیے

بدین﴿نامہ نگار﴾ بدین محکمہ تعلیم کے افسران و ٹھیکیدار وں نے ایس ایم سی فنڈز ہڑپ کرنے کیلئے دن رات کوشاں، جبکے ان کرپٹ افسران او ٹھیکیداروں سے کوئی پوچھنے والا نہیں اعددو شمار کے مطابق بدین شہر سمیت دیہات میں قائم سرکاری اسکولوں کے بچوں کے کیلئے آنے والی کاپیا ں، پینسل ، فٹ اسکیل سمیت پاکستانی پرچموں کی مہینگے داموں خرید کر بڑے بڑے بل بنا کر قومی خزانے کی لاکھوں روپے کی کرپشن کی جا رہی ہے ، 5 روپے کی پینسل کا بل 12روپے کا ، فٹ اسکیل 5 والا 12 روپے جبکے پاکستانی پرچم 100 روپے میں خرید کر 1400 کا بل بنا کر قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے، حکومت پاکستان کی جانب سے تعلیم عام کرنے اور طلبہ و طلبات کو مفت کتابیں و دیگر سامان دینے کے لئے ایس ایم سی فنڈ ز قائم کیا گیا ہے مگر افسوس کے اسکولوں اور بچوں کو مفت کتابیں دینے اور اسکولون کی مرمت کرنے کے بجائے محکمہ تعلیم کے افسران و ٹھیکیدار ملی بھگت کر کے سستا سامان خرید کر بڑے بڑے بل بنا کر لاکھوں روپے بغیر ڈھکار لئے ھضم کر رہے ہیں معلوم ہوا ہے کے فی اسکول کے سامان کی خریداری کے لئے ۷ سے ۸ لاکھ روپے کی بجیٹ منطوری کی گئی طلبہ و طالبات اچھا سامان دینے کے بجائے سستا سامان خرید کر اسکولوں کے طلبہ وطالبات میں تقسیم کئے جا رہے ہیں ،اس سلسلے میں اساتذہ نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کے اے ڈی او محکمہ تعلیم سمیت دیگر محکمہ تعلیم کے افسران ،ٹھیکیداروں سے ساز باز کر کے کروڑوں روپے کی کرپشن کر رہے ہیں سستے سامان کی شکایات کرنے پر ہمیں نوکریوں سے نکالنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں جس کے سبب ہم خاموش ہو گئے ہیں شہریوں کے مطابق ایس ایم سی میں ہونے والی کرپشن کے خلاف کئی سالوں سے آواز بلند کر رہے ہیں مگر افسوس کے ہماری سننے والا کوئی نہیں ،مگر اب ہم خاموش نہیں رہینگے، کیونکہ یہ ہمارے بچوں کے مستقبل کی بات ہے ہم اوپر تک جائینگے اور کرپشن میں ملوث محکمہ تعلیم کے افسران اور ٹھیکیداروں کو قومی خزانے کے کروڑوں روپے کھانے نہیں. دینگے، انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری سے اپیل کی ہے کے وہ بدین شہرمیں ایس ایم سی فنڈز میں ہونے والی کروڑوں روپے کی کرپشن کا ازخود نوٹس لیکر کرپشن میں ملوث محکمہ تعلیم کے افسران اور ٹھیکیداروں کے خلاف قانونی کاروائی کر کے ہڑپ کی جانے والی رقم واپس لیکر بدین ضلع میں تباہ ہونے والی تعلیم کو بچایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  یمن میں محصور پاکستانی خصوصی پرواز کے ذریعے وطن پہنچ گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker