علاقائی
بدین:شہید مائی بختاور کی65 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی
بدین﴿نامہ نگار﴾ بدین کے نواحی گوٹھ پڈو کولھی میں شہید مائی بختاور کی65 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی ، برسی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کے مائی بختاور شہید 22 جون 1947 میں ہاریوں کے حقوق کی آواز بلند کی، وڈیرون اور جاگیرداروں کے خلاف جدوجہد کا آغاز کیا او ر لڑتے ہوئے شہید ہو گئی،اس دن سے لیکر آج تک شہید مائی بختاور کا نام عقیدت و احترام سے لیا جاتا ہے ،اور ہاریوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوئی انہوں نے کہا آج ہاری اپنی دھرتی پر غلامی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، ہاریوں کے بچے تعلیم صحت اور بنیادی حقوق سے محروم ہیں اس موقع پر رہنمائوں نے مطالبہ کیا کے زرعی ایکٹ قانون میں ترمیم کر کے ہاری کورٹیں قائم کی جائیں اور ہاریوں کے بچوں کو ملازمت دی جائے
You must be logged in to post a comment.