تازہ ترینعلاقائی

حیدرآباد بدین روڈ پرگاڑی کی زد میں آ کر دوافراد ہلاک

بدین﴿نامہ نگار﴾حیدر آباد بدین روڈ پر ٹنڈو غلام حیدر کے قریب بینکوں کو کیش سپلائی کرنے والی گاڑی کی زد میں آ کر د و افراد ہلاک چھ خواتین زخمی ہو گئی۔ ہلاک شدگان میں دس سالہ سوناری میگواڑ اور بیس سالہ نور محمد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے،جبکہ زخمیوں میں حلیمہ ، ادل ، شیری متی ، رانی شدید زخمی ہو گئے۔۔زخمیوں کو ٹنڈو غلام حیدر ہسپتال میں طبی امداد دی گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے پیش آیا۔بعد اذاں گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے بیٹھے دیہی باشندوں کے اوپر جا چڑھی۔ تعلقہ ہسپتال میں طبی سامان کی عدم فراہمی اور ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کی وجہ سے افرا تفری کا عالم نظر آرہا تھا۔زخمی خواتیں کے معصوم بچے ہسپتال کے فرش پر پڑے تھے۔ہسپتال میں بیڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے زخمی بینچوں پر پڑے تھے۔۔ٹنڈو غلام حیدر کے سماجی کارکن نے بتایا کہ اس مقام پر یہ دسواں حادثہ ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ سے مایوس ہو کر دیہی باشندے روڈ پر کٹ لگانے پر مجبور ہو گئے ہیں ،تاکہ گاڑیوں کی تیز رفتاری کو کم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں  یوکرین کا کارگو طیارہ الجزائر میں گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker