تازہ ترینعلاقائی

بدین:کورکمانڈرسندھ کی ہدایت پربدین ضلع میں3روزہ مفت طبی کئمپ قائم

بدین(نامہ نگار) کور کمانڈر سندھ کی ہدایت پر بدین ضلع کے بارش زدہ علاقوں میں کھڑے گندے پانی کی وجہ سے لوگوں میں پھیلنےوالی مختلف بیماریوں میں مبتلہ لوگوں کو طبی امداد فراہم کرنے کہ سلسلے میں پنگریو شہر کے قریب گائوں بخشو خان لنڈ میں پاک آرمی حیدرآباد گریژن کی جانب سے تین روزہ مفت طبی کئمپ قائم کیا گیا ہے جس میں پاک آرمی کے اسپیشلسٹ ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل اسٹاف جن میں خواتین ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف بھی شامل ہیں گذشتہ دو دن میں ایک ہزار سے زیادہ مختلف بیماریوں میں مبتلہ افراد خواتین اور بچے شامل ہیں کا طبی معانہ کرنے کے ساتھ ان کو مفت ادویات فراہم کی گئیں،مفت طبی کئمپ کے دوسرے دن پیر کے روز حیدرآباد گریژن کے برگیڈیئر خالد لطیف نے کئمپ کا دورا کیا اس موقع پر صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملکی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ عوام کی خدمت کرنا اپنااولین فرض سمجھتی ہے، انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے جس طرح سیلاب اور بارشوں میں متاثرین کو محفوظ مقامات پر پہنچانے اور ان کو امداد فراہم کرنے کے لئے دن رات محنت کی اسی طرح متاثرین کی بحالی کے لئے بھی کوشان ہیں مذکورہ مفت امدادی کئمپ اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : ٹی ایم اے کی لاپرواہی اور بے حسی انتہا تک جا پہنچی ۔گندگی،تعفن اور بدبو سے ننھے فرشتوں کی سانسیں گھٹنے لگیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker