تازہ ترینعلاقائی

بدین:ڈکیتی کی کوشش مزاہمت کرنے ایک شخص ہلاک ،تین شدیدزخمی

بدین﴿نامہ نگار﴾ تلہارشہرکے قریب ڈکیتی کی کوشش مزاہمت کرنے ایک شخص ہلاک ،تین شدیدزخمی شہر میں شٹر ڈائون اور دھرنہ ، تفصیل کے مطابق تلہار شہرسے تین کلو میٹرمین بدین حیدرآباد روڈ پر گائوں میاں پوٹہ میں 6 مسلح نامعلوم افراد نے تلہارکے مشہور بیوپاری ممتاز اور حاجی طیب کھٹی کے گھر میںداخل ہو کر ڈکیتی کی کوشش کی مزاہمت کرنے پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی گھر میں موجود 22 سالہ نوجوان محمد عرس کھٹی گولی لگنے سے موقع پر ہی جانبحق ہو گئے جب کے تین افراد ممتاز کھٹی ، حاجی طیب کھٹی اور محمد آچار شدید زخمی ہو گئے جن کو سول ہسپتال حیدرآباد روانہ کر دیا گیا ہے اس واقع کے خلاف تلہار شہر کی تاجر برادری کی جانب سے احتجاجن شٹر ڈائون ہڑتال کر کے مین بدین حیدرآباد روڈ پر دھرنہ دیکر روڈ بلاک کر دیا کئی گھنٹے تک روڈ بلاک رہنے کے بعد ایس ایچ اور تلہار بدرالدین برڑو کی طرف سے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دیانی پر دھرنہ ختم کر دیا گیا ہے مقتول محمد عرس کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کر دی گئی ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker