تازہ ترینعلاقائی

بدین:بھتہ خوروں کی جانب سے 10 لاکھ روپے کی پرچی، نہ دینے پر ڈاکٹرکودھمکی

badinبدین(نامہ نگار)ٹنڈومحمد خان کے معروف ڈاکٹر سلطان مغل کو بھتہ خوروں کی جانب سے 10 لاکھ روپے کی پرچی، نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی۔ٹنڈو محمد خان کے معروف ڈینٹل سرجن ڈاکٹر سلطان مغل نے بدین پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ میری ٹنڈومحمد خان کی کلینک پر ایک ہفتہ قبل ابوبکرنوناری، فاروق بھٹی، اقبال حاجیانو میری کلینک پر آئے اور مریض دکھانے کے بہانے فاروق بھٹی جو کہ روینیو میں ملازم ہے کے گھر پر لے گئے اور مجھے تشدد کا نشانا بنا کر 10 لاکھ کی پرچی دی اور بھتہ نہ دینے کی صورت میں قتل کی دھمکیاں دیں، ڈاکٹر کے مطابق اس سلسلے میں نے جب ٹنڈو محمد خان تھانہ پہنچا تو پولیس نے بھتہ خوروں کے نام سننے کے بعد مجھے خالی دلاسے دے کر روانا کر دیا،قبل اذاں پیپلز لیبر بیورو بدین کے رہنماء غلام حسین انصاری کے ہمراہ درجنوں افراد نے ڈاکٹر کو بھتہ پرچی ملنے کے خلاف بدین پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا اور بتایا کہ ڈاکٹر سلطان مغل پیپلز لیبر بیوروحیدرآباد ڈویژن کے نائب صدر ہیں،ان کے خلاف کسی غیر قانونی کاروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ٹنڈو محمد خان انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملوث افراد کے خلاف فوری کاروائی کر کے ڈاکٹر کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button