تازہ ترینعلاقائی

بدین:سانحہ کوئٹہ کے خلاف ضلع بدین میں بھی ہڑتال

badinبدین(نامہ نگار)سانحہ کوئٹہ کے خلاف ضلع بدین میں وحدت المسلمین، سندھ شیعہ آرگنائیزیشن اور علما کونسل کی کال پر ضلع بدین اور اس کے ملحقہ علاقون ٹنڈوباگو، تلھار، ماتلی ،گولارچی سمیت دیگر چھوٹے بڑے شھرون مین مکمل شٹر ڈواؤن اور پہیہ جام ھڑتال کی گئی ،ھڑتال کے باعث شھر کے چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند رہے جبکے ضلع کی تیس سے زائد سی،این جی اسٹیشنس اور پیٹرول پمپس بھی بند رہے جس کے باعث بدین سے کراچی، حیدرآباد مٹھی و دیگر شھرون کی جانب پبلک ٹرانسپورٹ بھی مکمل طور پر معطل رہی ، جبکے تمام تر سرکاری و نجی اسکول و کالیجز بھی بھی بند رہے جبکے دفاتر مین حاضری بھی معمول سے کم رہی۔دوسری جانب سانحہ کوئٹہ کے خلاف وحدت المسلمین اور شعیہ علماء کاؤنسل کی جانب سے بھادر میمن ڈاکٹر مختیار جعفری ودیگر کی قیادت مین دو دن تک ڈی،سی او چوک پر دھرنا دیا ، دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رھنماؤن نے کہا کے حکومت پاکستان مین شعیون کو تحفظ فراہم کرنے مین ناکام ہو چکی ہے اگرچہ کوئٹہ مین گورنر راج کو ختم کر کے فوج کو بلایا جائے اور شعیہ کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button