تازہ ترینعلاقائی

بدین:ٹیلرماسٹر خالق ڈنو ملاح کے دو بچے بیٹا اور بیٹی پرسرار بیماری میں مبتلا

badinبدین (رپورٹ منصور خاصخیلی)بدین شہر کے مراد محلہ کے رہائش پذیر ٹیلر ماسٹر خالق ڈنو ملاح جس کے دو بچے بیٹا اور بیٹی پرسرار بیماری میں مبتلا ہوکر چلنے پھرنے سے قاصر ہوکر بستر داخل ہوگئے اور ان کا علاج کراتے کراتے ان کا والد ماسٹر خالق ڈنومقروض ہو گیا اور گہر کے حالات اور بچوں کی بیماریوں کی وجہ سے پریشانی میں مبتلا ہوکر ذہنی مریض بن گیا اور دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کر گیا اور اس کے گہر کے چولھے ٹھنڈے پڑ گئے جس کے بعد اس کی والدہ نے محنت مزدوری کرکے ان کا علاج کرایا مگر افسوس کہ اس کی والدہ کی آنکھیں خراب ہو گئی اور اس نے مزدوری ختم کرکے سندھی رلیاں بنانا شروع کردی اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پر معصوم بچوں کی والدہ نے بتایاکہ ایک رلی کو مکمل میں دس سے بارہ روز لگتے ہیں اور ایک رلی کی مزدوری چار سوٗ سے لیکر پانچ سوٗ تک ملتے ہیں جس سے آٹا خریدوں یا اپنے بچوں کا علاج کرواوٗں انہوں نے بتایا کہ میری معصوم بچی شنھیلا کی حالت بہت خراب ہے جس کو ایک اللہ کے ایک نیک بندے نے حیدرآباد علاج کے لئے داخل کرایا اور کچھ طبیعت ٹھیک ہوئی تو اس واپس بدین لایا گیا انہوں نے بتایا کہ میرے دونوں بچوں کی حالت خراب ہے مگر افسوس کہ میرے پاس میرے بچوں کے علاج کے لئے ایک پھوٹی کوڑی تک نیں ہے دکھی والدہ نے روتے ہوئے بتایاکہ میرا 13سالہ بیٹارازق ڈنو پانچویں میں پڑھتا تھا اورمیر ی معصوم بچی شنھیلا جس کی عمر 12سال ہے وہ چوتھی جماعت میں پڑھتی تھی اور دونوں ٹھیک ٹھاک تھے اور ہم سب خوش اور خوشحال تھے اور دونوں بچے بیماری میں مبتلا ہوتے ہی ہمارے حالات خراب ہونے شروع ہوگئے اب تو ہمارے پاس دووقت کی روٹی کے لئے پیسے نیں ہے بچوں کا علاج کہاں کرائیں انہوں نے حکومت پاکستان اور پاکستان کے مخیر حضرات اپیل کی کہ خدارا میرے معصوم بچوں کا علاج کراکے ان کی زندگیاں بچائی جائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button