پاکستانتازہ ترین

بدین:پولیو کی دوائی پینے سے دو جڑوا بھائی بہن ہلاک

badinبدین(نامہ نگار)بدین کے نواحی شہر پنگریو کے گائوں نوید جٹ میں پولیو کی دوائی پینے سے دو جڑوا  بھائی بہن ہلاک، پنگریو پولیس اسٹیشن پر پولیو ٹیم اور انچارج ڈاکٹر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج۔ گائوں نوید جٹ میں پولیو کی ٹیم نے جیسے ہی جڑوا  بچوں 4 سالہ ماریہ اور 4 سالہ محمد رمضان کو پولیو کے قطرے پلائے تو انکی حالت غیر ہو گئی جسکے نتیجے میں دونوں بچوں کو میرپورخاص کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں منتقلی کے دوران ماریہ فوت ہو گئی جبکہ اسپتال پہنچ کر محمد رمضان بھی فوت ہو گیا ۔ پولیو کے قطرے پینے سے جڑوا  بچوں کی ہلاکت پر گائوں نوید جٹ میں سوگ کی قیفت ہے۔ جبکہ پنگریو تھانے پر پولیس نے بچوں کے دادا مختیار جت کی مدعیت میں قتل کا کیس پولیو ٹیم اور انکے انچارج ڈاکٹر لال جی کے خلاف داخل کر لیا ہے جبکہ تحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ بچوں کے ہلاکت کی خبر کے ساتھ ہی ضلع بھر میں عوام نے پولیو مہیم کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اپنے بچوں کو پولیو کی ویکسین پلانے سے انکار کر دیا ہے جسکے بعد ورلڈ ہیلتھ آئرگنائزیشن کے اعلی حکام میں کھلبلی مچھ گئی ہے اور انکی جانب سے معاملے کو دبانے کی بھرپور کوشش شروع کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button