بدین(نامہ نگار)بلدیاتی الیکشن کے امیدواران کے نامینیشن فارم جمع کرانے کے سلسلہ شروع ، امیدواران کو مشکلات کا سامنا، ڈپٹی کمشنر آفس میں امیدواران کو معلومات دینے کے لئے کوئی سینٹر قائم نہیں کیا گیا، امیدواران کو فارم پر کرانے کے لئے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی،اسٹامپ وینڈر امیدواران کے فارم بھرنے کے لئے 200 سے 300روپے وصول کرنے لگے، جبکہ دیہاتوں سے آنے والے امیدواران سے الیکشن کمیشن بدین کی آفس سے الیکشن سرٹیفکیٹ لینے والے امیدواران سے آفس کے کلرک اور نائب قاصد300 سے 500 روپے لے رہے ہیں، جبکہ بلدیاتی الیکشن کے امیدواران اللہ ڈنو جمالی، ریحان فرید،شیر محمد شاہ و دیگر نے کہا کہ یہاں حکومت اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے کوئی معلوماتی سینٹر قائم نہ ہونے کی وجہ سے خاص طور پر دیہات سے آنے والے امیدواران کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔جبکہ رٹرننگ آفیسر سید محفوظ علی شاہ نے بتایاکہ 100امیدواران نے اپنے نامینیشن فارم جمع کروا دیئے ہیں، واضع رہے کہ الیکشن کمیشن اور حکومت سندھ کی جانب سے نامینیشن فارم جمع کرانے کی کوئی تاریخ مقرر نہ ہوسکی جس کی وجہ سے امیدواران میں مایوسی پائی جارہی ہے
You must be logged in to post a comment.