تازہ ترینعلاقائی

بدین:پارٹی کے کارکنان پرمقدمہ درج کرنے پرڈینٹل ڈاکٹر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

badinبدین(نامہ نگار)سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے پارٹی کے کارکنان پر جھوٹا مقدمہ درج کرنے کے خلاف بدین کے ڈینٹل ڈاکٹر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ترقی پسند پارٹی ضلع بدین کے رہنماء شاھنواز سیال، محمد علی پہنور، غلام قادر مرادانی، قاسم ہالیپوٹو و دیگر رہنماؤں کی قیادت میں بدین پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کر کے علامتی بھوک ہڑتال کی گئی جس میں سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی رہنماؤں نے کہا کہ بدین کے ڈینٹل ڈاکٹر سلطان مغل نے ہمارے کارکنان پر جھوٹا مقدمہ درج کروایا ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ایس ایس پی بدین کو اپیل کرتے ہیں کہ انکوائری کرائی جائے جھوٹا مقدمہ ثابت ہونے پر ڈاکٹرپر 382 کے تحت کاروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button