تازہ ترینعلاقائی

بدین میں بارش، سرکاری عمارتوں میں بھی پانی داخل، حادثات میں 2 افراد جاں بحق

بدین (نامہ نگار) بدین میں گزشتہ رات ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد سڑکیں اور گلی محلے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے، سرکاری عمارتوں میں بھی پانی داخل ہوگیا، مختلف علاقوں میں چھتیں گرنے سے بچے سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ بدین میں موسلادھار بارش کے بعد ایل بی او ڈی سیم نالے میں شدید طغیانی سے جگہ جگہ پانی جمع ہے، سڑکوں پر کھلے مین ہولز سے شہری اذیت کا شکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق بارش کا پانی متعدد سرکاری عمارتوں میں بھی داخل ہوگیا ہے جبکہ مختلف علاقوں میں چھتیں گرنے سے بچے سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے بدین اور گرد و نواح میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:حضرت عیٰسی نے تمام انسانیت کوبھائی چارے کا درس دیام،حاجی رمضان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker