تازہ ترینعلاقائی

بدین:معذوروں کےعالمی دن پرمعذورافراد نے اپنی بیساکھیاں اورڈگریاں احتجاجن جلاڈالی

بدین﴿منصور خاصخیلی ﴾بدین میں معذوروں کے عالمی دن کے موقعہ پر معذور افراد نے اپنی بیساکھیاں اور ڈگریاں احتجاجن جلا ڈالیں۔ معذور اسکولی بچوں کی ریلی۔بدین میں معذوروں کے عالمی کے دن کے موقعہ پر ایسوسیئیشن ٓاف اسپیشل پرسن ، اوراپنا سھارا ٹرسٹ کے پلیٹ فارم پر ضلع بھر سے ٓائے ھوئے معذور افراد نے پریس کلب کے سامنے مظاھرہ کیا۔ مظاہرے  میں شریک معزور محمد صادق انصاری ، یعقوب ہالیپوٹو ، اسلم سومرو ،ارشاد پہنور اور دیگر نے کہا کہ بیروزگاری اور دیگر روز مرہ کے  مسائل سے تنگ ٓاکر اپنی بیساکھیاں،تعلیمی ڈگریاں اور ڈومیسائل جلا ڈالے اور حکومت کی جانب سے ان کو نوکریوں اور دیگر معاملات میں نظر انداز کرنے پر سخت ناراضگی کا اظھار کیا ۔۔۔ نعرے بازی کی۔۔۔ دوسری جانب معذور بچوں کے اسکول سروس سینٹر کے بچوں اور اساتذہ نے بھی ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔۔۔ دونوں ریلیاں اور مظاھرے الگ الگ کئے گئے۔۔

یہ بھی پڑھیں  ایک اور قاتل کھیل اپنے انجام کو پہنچا!!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker