تازہ ترینعلاقائی

بدین: پی پی پی کےکارکنوں کانیشنل پریس کلب کےسامنےاحتجاجی مظاہرہ

بدین(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل بدین کی گیارہ یونین کاؤنسلوں کے صدور اور جنرل سیکریٹریز نے پیپلزپارٹی تحصیل بدین کے جنرل سیکریٹری محمد حسن سومرو کی قیادت میں پیپلز پارٹی ضلع بدین ک قیادت اوراراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی جانب سے پورے حکومتی دؤر میں پیپلز پارٹی کے قربانیاں دینے والے عہدیداروں اور کارکنوں کو مسلسل نظر انداز کرنے کے خلاف نیشنل پریس کلب بدین کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کر کے دھرنا دیا اس موقع پر تحصیل جنرل سیکریٹری محمد حسن سومرو یونین کاؤنسل لنواری شریف کے صدر علی محمد سومرو ، یوسی بدین ۱ کے صدر نورمحمد ملاح جنرل سیکریٹری محمد جمن ملاح یوسی محمد خان بھرگڑی کے صدر یوسف جمالی و دیگر عہدیداروں نے صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی ضلعی قیادت و اراکین قومی و صوبائی اسمبلی پر الزام لگائے کے انہوں نے اپنے من پسند اور ذاتی لوگوں کو نوکریوں اور ترقیاتی اسکیمیں دی ہیں ان لوگوں کو نوازا ہے جو ہمیشہ پارٹی کے مخالف رہے ہیں ان عہدیداروں نے پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمیں آصف علی زرداری سے اپیل کی ہے کہ پارٹی کارکنوں کو نظر انداز کرنے والے ضلعی عہدیداروں اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے خلاف کاروائی کر کے کارکنوں میں پھیلی ہوئی مایوسی ختم کی جائے انہوں نے اعلان کیا کہ بدین ضلع کے کارکنان 27 دسمبر شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر گڑہی خدا بخش بھٹو میں ضلعی قیادت اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا ۔

یہ بھی پڑھیں  سنجھورو تھانہ کی حدود کی 53میں سے 5 پولینگ اسٹیشن انتہائی حساس جبکہ 7 حساس قرار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker