تازہ ترینعلاقائی

بدین:تلہارکےاقلیتی برادری کاپولیس کاگھروں میں داخل ہوکرتشدد کیخلاف احتجاج

بدین﴿نامہ نگار ﴾ تلہارکے چارن محلے کے اقلیتی برادری کا مرد خواتین اور بچوںسمیت تلہار پولیس کی جانب سے رات گئے گھروں میں داخل ہو کر عورتوں اور بچوں کو شدید تشدد کے خلاف بدین پریس کے سامنے سینکڑوں افرادوں کا مظاہرہ اور دھرنہ ، مظاہرین نے صحافیوں کو بتایا کے کل رات دیر سے ایس ایچ او اور بدرالدین برڑو سب انسپیکٹر شبیر کھوسو نے اپنے اہلکاروں کے ساتھ گھر پہ حملہ کر دیا ،حملہ کر کے گھر میں توڑ پھوڑ کر کے بچوں اور عورتوں کو زدوکوب کیا جس کی وجہ سے شیوا اور رانی کماری سمیت ایک عورت شدید زخمی ہوگئے ،انہوں نے کہا کے وہ بہت غریب خاندان سے تعلق رکھتے ہیں محنت مزدوری کر کے اپنا گذارا کرتے ہیں نہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی ہے نہ ہی وہ جرائم پیشہ افرا دہیں ،انہوں نے مزید کہا کے تلہار پولیس نے محلے کے ایک فرد کے کہنے پر ان کے خلاف جھوٹہ مقدمہ درج کیا ہے ۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ،اقلیتی صوبائی وزیر موہن لال اور ضلعی حکام سے اپیل کی ہے کہ تلہار پولیس کے غیر قانونی تشدد اور جھوٹہ مقدمہ درج کرنے کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور ان کے ساتھ انصاف کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  سپر لیگ:لاہور آج پہلا ٹاکرا، ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز آمنے سامنے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker