شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بدین:بدین پریس کلب کے وفد کا دورہ آزاد کشمیر

بدین:بدین پریس کلب کے وفد کا دورہ آزاد کشمیر

badinبدین(نامہ نگار) بدین پریس کلب کے وفد کا دورہ کشمیر، حکومت آزاد کشمیر کی دعوت پر جانے والے بدین پریس کلب کے دس رکنی وفد نے اپنے سات روزہ کشمیر کے مطالعاتی دورہ کے دوران کشمیر کے تاریخی سیاحتی مقامات اور لائین آف کنٹرول کے دورہ کے علاوہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید ، چیف سیکریٹری آزاد کشمیر علم دین بلو ، وزیر اطلاعات آزاد کشمیر سید بازل علی نقوی وزیر اعظم کے سیاسی مشیر مرتضیٰ دورانی، وزیراعظم کے سیکریٹری احسان خالد گیلانی ، سیکریٹری سروسیز، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، ڈپٹی کمشنر ضلع نیلم، محکمہ اطلاعات کے فوکل پرسن محمد بشیر مرزادیگر افسران اور اعلیٰ حکام سے ملاقات کے علاوہ لائین آف کنٹرول کے قریبی شہر اور ضلع نیلم کے ڈسٹرکٹ ھیڈٖ کوارٹر، آٹھ مقام پریس کلب کا بھی دورہ کیا، اور مقامی صحافیوں سے ملاقات کی، بدین پریس کلب کے دس رکنی وفد نے دورہ کے دوران آٹھ سال قبل کشمیر میں آنے والے تباہ کن زلزلہ کی تباہ کاریوں کے بعد بحالی کی سرگرمیوں اور تعمیراتی منصوبوں کے جائزہ کے علاوہ نیلم پاور پروجیکٹ کے ان اور آؤٹ دونوں جانب کے جاری تعمیراتی منصوبے کا بھی جائزہ لیا، بدین پریس کلب کے وفد نے مظفر آباد کے علاوہ آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی لائین آف کنٹرول کے قریبی واقع تاریخی سیاحتی اور خوبصورت شہروں ، دیہاتوں اور علاقوں پٹہکہ، نوسری، چلہانہ، کوٹون، جگران، کنڈلشاہی، کیرن کیل اور دیگر مقامات کا دورہ کیا، اور مقامی صحافیوں اور شہریوں سے ملاقات کی اور ان سے ان کے مسائل اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کے علاوہ لائین آف کنٹرول کے پار سے بھارتی فوج کی جانب سے آئے دن فائرنگ اور گولہ باری سے ہونے والے نقصانات اور پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہی حاصل کی،بدین پریس کلب کے وفد نے اسلام آباد کشمیر ھاؤس میں پریس کلب کے صدر اللہ رکھیو نعیم، نائب صدرتنویر احمد، جنرل سیکریٹری عبداللطیف زرگر، سینیئر صحافیوں عبدالمجید ملاح، شوکت میمن، دودو پہنور، اشفاق میمن، اشرف میمن اور دیگر نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید ، وزیر اطلاعات سید بازل علی نقوی، اور چیف سیکریٹری علم دین بلو سے ملاقات کر کے آزاد کشمیر کا دورہ کرانے اور مہمان نوازی پر اظہار تشکر ادا کیا۔
بدین پریس کلب کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ آزاد کشمیر کی سر زمین پر ہر آنے والا ہمارہ مہمان ہے اس کی مہمان نوازی جان مال اور عزت کی حفاظت کشمیری عوام اور حکومت کی زمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر کی وادی دنیا کی خوبصورت ترین وادیوں میں سے ایک ہے ، اس کی خوبصورتی میں قدرت کا ہر رنگ نمایاں ہے اللہ تعالیٰ نے کشمیر کو خوبصورت ، سرسبز بلند و بالابرفانی پہاڑی چوٹیوں ، دریاؤں ، پانی کے ذخیروں قیمتی ترین خوبصورت پتھروں کی دولت اور قدرتی خزانے سے نوازہ ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا مقبوضہ کشمیر ، آزاد کشمیر اور پاکستان جسم کے ایک حصہ ہیں، انہوں نے کہا کشمیر کے لوگ سندھ کے لوگوں سے محبت کرتے ہیں ، کیونکہ سندھ کی دھرتی پر جنم لینے والے عظیم قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹونے کشمیر کی آزادی کے لئے عالمی سطع پر بھرپور آواز بلند کر کے کشمیری عوام کی بھرپور نمائندگی کی، کشمیری اور پاکستانی عوام کا یہ لازوال رشتہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے قائم رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں  ویلنٹائن ڈے ایک مغربی تہوار
error: Content is Protected!!