تازہ ترینعلاقائی

بدین:چھٹے روز بھی برطرف فیڈر ٹیچرز کا احتجاج جاری رہا

بدین﴿نامہ نگار ﴾ این سی ایچ ڈی کے فیڈر ٹیچرز کو برطرف کر کے ان کے بئنک اکائونٹس منجمند کرنے کے خلاف چھٹے روز بھی برطرف فیڈر ٹیچرز کا احتجاج جاری رہا ۔ پریس کلب بدین کے سامنے آٹھ گھنٹے علامتی بھوک ہڑتال جاری رکھی،فیڈر ٹیچرز کا کہنا ہے کہ این سی ایچ ڈی کے ملازمین کو مستقل کرنے کا نوٹیفکیشن نکالنے کے بجائے سات سو سے زیادہ بدین کے فیڈر ٹیچرز کو برطرف کر کے سات سو خاندانوں کو بیروزگاری کے بھینٹ چڑہا دیا گیا ہے بلکہ سینکڑوں طلبہ و طالبات کو تعلیم سے محروم کر دیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button