تازہ ترینعلاقائی

بدین:واپڈا کی حیدرآباد میں قائم اکائونٹ آفس کی لاہور منتقل کرنے کے خلاف احتجاج

بدین﴿نامہ نگار﴾ واپڈا کی حیدرآباد میں قائم اکائونٹ آفس کی لاہور منتقل کرنے کے خلاف اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرین عوام کی طرف سے واپڈا ملازمین کو زدو کوب کر کے تشدد کی کاروایوں سے تحفظ دلانے کے لئے پاکستان واپڈا ہائڈرو الیکٹرک لیبر یونین ﴿سی بی اے﴾ بدین کی جانب سے حیسکو بدین کے ملازمین نے حیسکو آفس سے پریس کلب بدین تک احتجاجی ریلی نکال کر دھرنہ دیکر شاہ لطیف روڈبلاک کر دیا ،احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سی بی اے یونین ضلع بدین کے صدر محمد عثمان نظامانی نے کہا کہ واپڈ ا کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کر نے سے عوام اور واپڈا سے ملازمین کے درمیان ٹکرائو پیدا کر دیا گیا ہے ،واپڈا کے بڑے بڑے افسران کروڑوں روپے کی کرپشن کر کے اپنے عالیشان بنگلوں میں بیٹھے ہوئے ہیں نچلہ ملازم طبقہ عوام کے پر تشدد کاروایوں کا نشانہ بن رہا ہے ،افسران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،انہوں نے کہا کہ اس کٹھن دئور میں ملازمین کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے اکائونٹ آفس حیدرآباد سے لاہور منتقل کر کے چھوٹے ملازمین اور صارفین کے لئے مزید مشکلاتیں پیدا کر دی گئی ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اکائونٹ آفس فوری لاہور سے حیدرآباد منتقل کر دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں  ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مزید دس پیسے نیچے آگیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker