تازہ ترینعلاقائی

بدین:گذشتہ دو ہفتوں سے چلنے والی تیز ہوائوں اور مٹی کا طوفان میں شدت آگئی

بدین(نامہ نگار) بدین ضلع میں گذشتہ دو ہفتوں سے چلنے والی تیز ہوائوں اور مٹی کا طوفان میں دو دنوں سے شدت آگئی ہے،جس کے باعث زندگی مفلوج بن کر رہ گئی ہے اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا ہے،ٹیلیفون کا نظام نہ ہونے کے برابر ہے،شہروں میں دکانوں کی چھپروں سمیت دیہاتوں میں اکثر کچے گھروںکی چھتیں اُڑ گئی ہیں، جبکے ایسی تیز ہوائوں اور تیز مٹی کے طوفان نے مرچی اور کپاس کے فصل کو سخت متاثر کیا ہے،زرعی پانی کی کمی کی وجہ سے دہان کی فصل پہلے سے ہی سُوکھی ہوئی ہے اوپر سے چلنے والے اس مٹی کے طوفان نے دہان کی فصل کو تباہ کر دیا ہے،ساحلی علائقوں میں سمندر میں مچھلی مارنے والے ماہیگیروں کی بڑی تعداد نے اپنی کشتیاں سمندر کے کنارے کھڑی کر دیں ،ماہیگیروں میں سخت خوف و ہراس ،جبکے ہزاروں ماہیگیر سمندر کے اندر گذشتہ دو دنوں سے شکار کے لئے گئے ہوئے ہیں، ان کی خبر نہ ملنے پر ورثہ سخت پریشان ہیں ،خصوصا محکمہ موسمیات کی جانب سے منگل کے روز سے سندہ کے ساحلی علائقوں میں بارشیں ہونے کی پیشن گوئی کے وجہ سے بدین ضلع کی ساحلی پٹی کے لوگوں اور ماہیگیروں میں خوف و ہراس پہیلا ہے، بدین ضلع کی انتظامیہ کی جانب سے امکانی تیز طوفانی بارشوں سے بچائو کے لئے اور لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچانے کے لئے کوئی اقدامات نہیں لئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی کے مسائل کی نِگبان جماعت اسلامی!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker