پاکستانتازہ ترین

ملک دشمن قوتوں نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کے خلاف سازش کی ہے،فہمیدہ مرزا

بدین(نمائندہ خصوصی) اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرز ا نے کہا کہ وزیر اعظم کے حوالے سے ان کا فیصلہ آئین کے مطابق اور آئینی حدود میں رہتے ہوئے کیا گیا ہے۔ بدین کے شہر گولارچی میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ خواتین میں امداد کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے فہمیدہ مرزا نے کہا کہ ملک کسی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا اور انہوں نے یہ فیصلہ دے کر ملک کو کمزور ہونے سے بچالیا،انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی مخالفین تنقید کے بجائے بلوچستان ،خیبر پختوانخوا ،کراچی اور اندورن سندھ میں ہونے والے بد امنی کے واقعات کی روک تھام کے لیے مشترکہ لائحہ عمل قائم کریں ، انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتوں نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کے خلاف سازش کی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker