تازہ ترینعلاقائی

حضرت پیرسائیں محمداسلم اویسی رحمۃ اللہ علیہ کی خدمات اسلام تاریخ کاسنہراباب ہیں

نارووال(پ ر)بدرالمشائخ حضرت پیر سائیں محمد اسلم اویسی رحمۃ اللہ علیہ کی خدمات اسلام تاریخ کا سنہرا باب ہیں ۔خوفِ خدا ،عشقِ مصطفےٰﷺ ،عظمت صحابہ اور محبت اہلبیت رضی اللہ عنہم سے سرشار بدرالمشائخ نے تبلیغ دین اور اشاعت شریعت محمدی ﷺ کی نئی تاریخ رقم فرمائی ۔زندگی بھر قوم مسلم کا تعلق دربار رسالت ﷺسے مضبوط کرتے رہے ۔محبت امام حسین رضی اللہ عنہ میں آنسو بہانا عبادت تصورکرتے ۔آج بدرالمشائخ رحمۃ اللہ علیہ کے افکار کو فروغ دے کر امن کے چراغ روشن کرنا ضروری ہیں ۔ان خیالات کا اظہار مرکزی ناظم اعلیٰ مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان علامہ پیر سید محمد عرفان شاہ مشہدی نے مرکز اویسیاں نارووال میں تحریک اویسیہ پاکستان کے زیر اہتمام 12ویں سالانہ عرس بدرالمشائخ کے موقع پر ہزاروں عشاقان رسالت کے اجتماع خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عرس مبارک کی تمام تر تقریبات کی صدارت مرکزی امیر تحریک اویسیہ پاکستان حضرت پیر غلام رسول اویسی سجادہ نشین دربار اویسیہ علی پور چٹھہ شریف نے فرمائی ۔جبکہ پیر سید اظہر الحسن گیلانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ کلی شریف، حضرت پیر محمد ظہور واصف بڈیانوی سجادہ نشین واصفی آستانہ ،پیر سید اسحٰق نقوی آف مظفرآباد، چوہدری ندیم نثارراہنما تحریک انصاف، انوار الحق چوہدری صدرPPPنارووال اور سینکڑوں مشائخ و علمائے کرام مہمانان خصوصی تھے ۔عرس مبارک کی روحانی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ پیر سید منورحسین شاہ جماعتی سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت امیر ملت علی پور سیداں شریف اور جماعت اہلسنت صوبہ پنجاب کے نائب صدر علامہ سید فداحسین شاہ حافظ آبادی نے کہا ذکر اہلبیت سے نفرتوں کو مٹا کر محبتوں کو فروغ دیا جا سکتا ہے ۔صحابہ کرام اور اہل بیت رسول کا باہمی تعلق مثالی تھا ۔بدرالمشائخ نے ہمیشہ نسبت رسول ﷺ کے حامل ہر شخص کا احترام کرنے کا درس دیا ۔ مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال نے کہا قوم کو آج پھر جذبۂ حسینی سے سرشار کرنے کی ضرورت ہے ۔یزیدیت بصورت یہود و ہنود ملتِ اسلامیہ پر تسلط چاہتی ہے ۔ہم غلامان بدرالمشائخ غازی ممتاز قادری کی با عزت رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ اور حضور اکرم ﷺ کی توہین آمیز فلم بنانے والے ملعونوں کو سر عام پھانسی دی جائے ۔ قوم کو انتشار نہیں اتحاد کی ضرورت ہے ۔محرم الحرام میں ذکر شہادت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ اور ذکر شہادت حضرت امام حسین علیہ السلام سے زبانوں کو تر کر کے افکارِ حسینی علیہ السلام سے روشناس کروانے کی ضرورت ہے جس طرح حضرت بدرالمشائخ پیر سائیں محمد اسلم اویسی رحمۃ اللہ علیہ نے زندگی بھر عمل کیا ۔ اس موقعہ پر ملک مظہر حسین اعوان چیف آرگنائزر مرکزی انجمن محبان اولیاء پاکستان ، محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ چیف ایگزیکٹو ادارہ تاجدا ریمن پاکستان ،چوہدری محمد مدثر گونڈل ایڈووکیٹ،چوہدری محمد خلیل ایڈووکیٹ کوٹ دینہ سمبڑیال، ملک ندیم ضیاء ایڈووکیٹ ،پرویز اختر اُپل ،صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب نارووال، علامہ محمد سرور سلہریا صوبائی راہنما مرکزی جماعت اہلسنت پنجاب ، مفتی محمد طفیل جماعتی آف روپوچک ، علامہ ریاض الدین صدیقی نائب صدر جمعیت علمائے پاکستان سیالکوٹ، معروف صحافی شبیر اعوان ، ایس اے حکیم قادری، مفتی نجیب احمد ہاشمی، مفتی خادم حسین خادم، پیر حافظ محمد اشرف نقشبندی ، قاری بشیر اسماعیل سیفی صدر بزم ثنائے حبیب ﷺ ضلع نارووال ،علامہ حافظ محمد انور نقشبندی ، علامہ حافظ محمد طاہر ضیاء اور عاشقان رسول ﷺ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔آخرمیں درود و سلام اور ملک و ملت کی سلامتی و استحکام کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔عرس مبارک میں حاضرین سے نامو

یہ بھی پڑھیں  عید الاضحی سنت ابراہیمی زندہ کرنے کا دن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker