تازہ ترینعلاقائی

بیکری ملازم تشددکیس کے مدعی عرفان نے عدالت میں بیان بدل لیا

beakry caseلاہور(نامہ نگار)بیکری ملازم تشددکیس کے مدعی عرفان نے عدالت میں بیان بدل لیا ،اس کا کہنا ہے کہ اسے کسی نے اغوا نہیں کیا تھا، وہ تشدد کا نشانہ بنانے والوں کو بھی نہیں جانتا۔وزیراعلیٰ پنجاب کے داماد علی عمران اور ایلیٹ فورس کے گرفتار اہلکار اسے تشددکانشانہ بنانے والوں میں شامل نہیں تھے۔وزیراعلیٰ شہباز شریف کے داماد علی عمران بیکری ملازم تشددکیس میں مقامی عدالت میں پیش ہوئے،کیس کے مدعی بیکری ملازم عرفان نے عدالت میں بیان داخل کرایاکہ اسے اغوا نہیں کیا گیا تھا،نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ تاہم وزیراعلیٰ شہباز شریف کے داماد علی عمران تشدد کرنے والوں میں شامل نہیں تھے، عرفان نے بیان میں مزید کہاکہ اسے تشدد کا نشانہ بنانے والوں میں ایلیٹ فورس کے گرفتار اہلکار بھی شامل نہیں تھے، عدالت نے مزید سماعت 9 جنوری تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور: بادامی باغ فروٹ منڈی میں 2 دھماکے، 7افراد زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker