تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:نواحی بستی بھوکاں پتن کی 60سالہ سیماں بی بی ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث دم توڑ گئی

بہاولنگر(نامہ نگار) بہاولنگر کی نواحی بستی بھوکاں پتن کی 60سالہ سیماں بی بی ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث دم توڑ گئی،ورثاء کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق منڈی مدرسہ کی نواحی بستی بھوکاں پتن کی 60سالہ سیماں بی بی کو طبعیت کی خرابی کے باعث ریسکیو 1122نے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا،شدید بیماری کی وجہ سے مریضہ کو میڈیکل وارڈ میں منتقل کر دیا گیا،ورثاء کے مطابق 3گھنٹے تک کوئی ڈاکٹر چیک کرنے نہیں آیا،ورثاء نے ڈیوٹی پر موجود نرسنگ سٹاف کی منت سماجت بھی کی مگر سوائے انتظار کرنے کے اور کوئی حل نہیں کیا گیا،علاج کی سہولت نہ ملنے کی وجہ سے معمر مریضہ نے تڑپ ٹرپ کر جان دے دی،ورثاء کے احتجاج پر ہسپتال انتظامیہ نے سارا ملبہ گیٹ کیپر،محمد احمد پر ڈال کر ڈاکٹروں اور نرسنگ سٹاف کی غفلت پر پردہ ڈال دیا،ورثاء نے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button