تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:خان بابا کالونی میں تھانہ اے ڈویژن پولیس کی لوٹ مار

بہاولنگر(رانا فیصل رحمن)بہاولنگر تھانہ اے ڈویژن کے ایس ایچ او ندیم اقبال کی ایماء پر اے ایس آئی فراز اسلم نے سادہ کپڑوں میں ملبوس ہو کر خان باباکالونی میں واقع محمد شفیق کے گھر پر دھاوا بول دیا ۔اس دوران 6افراد کو قابو کرکے ان سے نقدی چھیننے کے بعد دو افراد کو موقع سے بھگا دیا ۔مذکورہ گھر سے نکلنے کے بعد اہلیان علاقہ کے مطابق فراز اسلم نے طلحہ سٹیل ورکس پر لوٹ مار کرتے ہوئے دکاندار محمد جمیل سے نقدی 35ہزار روپے چھین لئے ۔اس دوران موقع پر میڈیا کوریج کرنے والے تنویر احمد صابری پر تشدد کرتے ہوئے کیمرہ چھین لیا۔ایس ایچ او ندیم قبال نے کیمرہ واپس کرواتے ہوئے تھانہ میں کیمرہ کا مطالبہ کرنے کے لئے آنیو الے دو صحافیوں میں سے تنویر احمد صابر ی اور مبارک علی پر کارسرکار کا جھوٹا مقدمہ درج کردیا۔واضح رہے کہ تھانہ اے ڈویژن کی پولیس نے فراز اسلم کی سربراہی میں لوٹ مار کو قانونی شکل دینے کے لئے محمد شفیق کے گھر کو محکمہ داخلہ پنجاب کی چٹھی نمبر1654/OPS/S-ivکے تحت نامہ گرامی جواریوں کے ساتھ منسلک کرتے ہوئے قمار بازی ایکٹ کے تحت درج ہونیو الے مقدمہ میں کسی نامی گرامی جواری کو موقع پر موجود نہ دکھایا ہے۔خان بابا کالونی کے مکینوں نے تھانہ اے ڈویژن کی پولیس گردی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب پولیس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔اسی اثناء میں ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ نے اعلیٰ حکام سے صحافیوں کے خلاف کارسرکار کا جھوٹے مقدمہ کے اندراج اور پولیس گردی میں ملوث افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : نوجوان ہماری امیدوں کا محور ہیں پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے انہوں نے ہی بنیادی کردار اداکرنا ہے . ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن آفیسر قیصر سلیم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker