تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:کہ نمبر داری نظام انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ڈی سی او

بہاولنگر (نامہ نگار) ڈی سی او بہاولنگر سید حیدر اقبال نے کہا ہے کہ نمبر داری نظام انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور نیشنل ایکشن پلان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے نمبرداری نظام کو مزید موثر اور فعال کردار ادا کرنا چاہیے یہ بات انہوں نے ڈی سی او آفس بہاولنگر کے کمیٹی روم میں انجمن نمبرداران تحصیل بہاولنگر کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں انجمن کے عہدیداروں اور ممبران نے شرکت کی۔ ڈی سی او سید حیدر اقبال نے مزید کہا کہ کسی موضعے میں کوئی مشکوک سرگرمی یا اجنبیوں کی اطلاع ہو تو نمبردار فوری طورپر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو آگاہ کرے اور اس ضمن میں ان کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا اور اس عمل سے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے میں بہت مدد ملے گی۔ ڈی سی او نے مزید کہا کہ گراس روٹ لیول پر اختیارات کی تقسیم میں نمبردار انتہائی اہم ہیں۔ اور ہم نمبرداروں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے ۔ اجلاس میں نمبرداروں نے اسلحہ لائسنس جاری کرنے، وراثتی یا عام انتقالات کی تصدیق اور نمبر داری کے وراثتی حق کو تسلیم کرنے سمیت متعدد مطالبات بھی پیش کیے۔ جس پر ڈی سی او نے یقین دلایا کہ وہ ان کے مطالبات پر ہمدردانہ غور کریں گے اور حل کرنے کی حتی الواسع کوشش کریں گے۔ اجلاس میں تجویز پیش کی گئی کہ مواضعات میں سرکاری چوکیدار مقرر کیے جائیں تاکہ گاؤں کی اطلاعات اور سیکورٹی کے نظام کو مزید موثر بنایا جا سکے۔ ڈی سی او نے اس موقع پر کہا کہ ضلع کی متعلقہ تحصیلوں میں بھی نمبرداروں کے اجلاس انتظامیہ کے ساتھ منعقد کروائے جا چکے ہیں اور اب نمبر داروں کا فرض ہے کہ وہ بھی نیشنل ایکشن پلان کے اغراض و مقاصد کو سمجھتے ہوئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!