تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر ملازمتیں نہ ملنے پر نابینا افراد کا ڈی سی او آفس کے سامنے احتجاجی مظاہر

بہاولنگر(نامہ نگار) بہاولنگر ملازمتیں نہ ملنے پر نابینا افراد کا ڈی سی او آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ پنجاب حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کے باوجود ملازمتیں نہ ملنے پر تعلیم یافتہ نابینا افراد نے ڈی سی او آفس کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا اور ڈی سی او آفس روڑ کو بلاک کر کے شدید نعرے بازی کی نابینا افراد کی کثیر تعداد ہاتھوں میں وائٹ سٹکیں پکڑ کر احتجاجی مظاہرہ کرتے رہے اس موقع پر نابینا مظاہرین نے میڈیا کو بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے ہماری ملازمتوں کے احکامات جاری کئے گئے تھے مگر ایک ماہ کا عرصہ گذرنے جانے کے باوجود ہمیں کو ئی ملازمت نہ مل رہی ہے دوسرے اضلاع میں وزیر اعلی کے احکامات پر عمل درآمد ہو چکا ہے جبکہ ہم ڈی سی او آفس کے چکر لگا لگا کر ذلیل و خوار ہو چکے ہیں وزیر اعلی پنجاب سے ہماری پر زور اپیل ہے کہ ہمیں فل فور ملازمتیں دیں ورنہ ہم خود کشیوں پر مجبور ہو جائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں  اوگرا کی وزارت خزانہ کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker