تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر جٹو والا میں معمولی جھگڑے پر خاوند کا بیوی پر آہنی راڈوں سے شدید تشدد

بہاولنگر (نامہ نگار )بہاولنگر جٹو والا میں معمولی جھگڑے پر خاوند کا بیوی پر آہنی راڈوں سے شدید تشدد تشوشناک حالت میں ڈسٹر کٹ ہسپتال منتقل تفصیلات کے مطابق بہاولنگرجٹو والا کی رہائشی خاتون نازیہ بی بی کی محمد کاشف کے ساتھ پانچ ماہ قبل شادی ہوئی وہ اکثر اس کو تشدد کا نشانہ بناتا رہتا تھا گذشتہ روز گھر میں معمولی جھگڑے پر کاشف نے اپنے بھائیوں اکبر اور عدنان کی مدد سے آہنی راڈ وں سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور گلا گھونٹ کر جان سے مار دینے کی کوشش کی شور وایلا پر اہل محلہ کے آجانے پر اس کا خاوند دیگر بھائیوں کے ساتھ موقع سے فرار ہو گئے ا طلاع ملنے پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کٍر نازیہ بی بی کو تشوشناک حالت میں ڈسٹر کٹ ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کا علاج معالجہ جاری ہے تاہم پولیس نازیہ بی بی پر تشدد کرنے والے ملزمان کو ابھی گرفتارنہ کر سکی ہے نازیہ بی بی کا آئی جی پنجاب اور ڈی پی او بہاولنگر سے پر زور مطالبہ ہے کہ اس پر تشدد کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے

یہ بھی پڑھیں  چوتھے دن کا کھیل، ویسٹ انڈیز کے9وکٹ پر264رنز

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker