تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر :تھانہ سٹی A ڈویژن پولیس کی شاندار کا رکردگی

بہاولنگر ( رانا فیصل رحمن)تھانہ سٹی A ڈویژن پولیس کی شاندار کا رکردگی ۔شہربھر میں موٹر سائیکل چوری ،موبائل ٹاورز کی قیمتی بیٹریاں اور شہریوں کے گھروں میں گھس کر چوری ڈکیتی کرنے والے9خطرناک ملزمان گرفتار لاکھوں روپے کے مالیت کا مال مسروقہ برآمد شہریوں کا پولیس کو خراج تحسین تفصیلا ت کے مطابق DPOمنتظر مہدی کے احکامات پر SDPOصدر سرکل خاور زمان لودھی کی زیر نگرانی SHOتھانہ Aڈویژن چوہدری ندیم اقبال کی سربراہی میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر زفراز اسلم ،محمد قاسم ،رضوان پر مشتمل ٹیم نے بہاولنگر شہر میں ہونے والی موٹر سائیکل چوری ،موبائل ٹاورز کی قیمتی بیٹریاں چوری اور شہریوں کے گھروں میں گھس کر چوری ،ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے خطرناک ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں کامیاب چھاپے مار کر گرفتار کرلیا گیا ۔دوران تفتیش ملزمان نے لاکھوں روپے مالیت کے چوری شدہ موٹر سائیکل ،زیورات ،نقدی دیگر قیمتی سامان ،موبائل ٹاورز کی بیٹریاں برآمد کر لی گئی ۔عوامی ،سماجی تاجر حلقوں نے پولیس تھانہ اے ڈویژن کی کارکردگی سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ حکام بالا ،فرض شناس محنتی پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button