
بہاولنگر (نامہ نگار)بہاولنگر مسیحی برادری کالاہور یوحنا آباد میں چرچوں پر دھماکوں کے خلاف فوارہ چوک پر احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا کثیر تعداد میں مسیحی برادری کے افراد کی شرکت پولیس نے ریلی نکالنے سے روک دیا مسیحی برادری میں شدید غم وغصہ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح بہاولنگر میں بھی لاہور یوحنا آباد چرچوں پر دھماکوں کے خلاف مسیحی برادری نے فوارہ چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا مظاہرے میں شریک مظاہرین نے ہاتھوں میں مذمتی بینرز اٹھا رکھے تھے اور پنجاب حکومت اورپولیس کے خلاف نعرے بازی کی پولیس نے ریلی نکالنے سے روک دیا مسیحی برادری میں شدید غم وغصہ پایا گیا اس موقع پر مسیحی برادری کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ لاہور یوحنا آباد واقعہ کی پر زور مذمت کرتے ہیں اوراس میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے کہا کہ چرچ پر حملہ ایک عظیم سانحہ ہے حملہ کرنے والے ملک کے دشمن ہیں ان کا کوئی مذہب نہیں ہے جو وطن عزیز میں مسلم مسیح فساد کرانیکی ناپاک سازش پر عمل پیراہیں اورپنجاب حکومت مسیح برادری کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے ۔