تازہ ترینعلاقائی

بہاول نگرجٹووالا اورگرد ونواح میں جگہ جگہ گند گی کے ڈھیروں اور گندے پانی کے جو ہڑوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی

بہاولنگر(نامہ نگار)بہاول نگر جٹووالا اور گرد ونواح میں جگہ جگہ گند گی کے ڈھیروں اور گندے پا نی کے جو ہڑوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ،بیما ریوں میں اضافہ، عملہ صفائی ،ٹی ایم اے کے ملازمین ،افسران مفت کی تنخواہیں وصول رہا ہے اس موقع پر جٹو والا کی معروف شخصیت محمد عباس بھٹی اور دیگر علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گلیوں محلوں کی آبادیوں میں صفائیء کی صورتحال انتہائی ابتر نظر آتی ہے ۔جگہ جگہ گند گی کے ڈھیر اور گندا پا نی کھڑا نظر آتا ہے جس سے مختلف بیمار یو ں میں تیزی سے اضا فہ ہو رہا ہے۔اور علاقہ مکینوں کو اس ضمن میں شد ید مشکلات پیش آرہی ہیں جبکہ دوسری جانب واپڈا کی تاریں بہت نیچی لٹک رہی جس سے انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہے عملہ ٹی ایم اے افسران، ملاز مین اور وی آئی پیز کی ڈیو ٹیوں پر ما مور نظر آتا ہے صفائی کے مد میں ہر ماہ لاکھوں روپے کا بجٹ بھی منظور کر لیا جاتا ہے جو کہ ضلعی حکومت کو ایک بہت بڑا ھچکہ ہے ۔ جب ٹی ایم او بہاولنگر سے رابطہ کیا تو اس نے موقف دینے سے صاف انکار کر دیا اور کہا کہ میں میٹنگ میں مصروف ہیں علاقہ مکینوں کا ڈی سی او بہاول نگر سے مطا لبہ کیا ہے کہ وہ سنگین ہو تی ہوئی صورتحال پر فوری موئثر ایکشن لے کر شہر یوں کو ریلیف دیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button