تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر: سانحہ پشاورکے خلاف مذہبی جماعتوں کے زیر اہتمام احتجاجی ریلیاں نکالی گئی

بہاولنگر (نامہ نگار)سانحہ پشاورکے خلاف مذہبی جماعتوں کے زیر اہتمام احتجاجی ریلیاں نکالی گئی ریلی منچن آبا د چوک،رفیق شاہ چوک سے ہوتی ہوئی مسجد آل محمد اختتام پذیز ہوئی جبکہ جمعہ اجتماعات کے دوران ملک میں بدامنی کے خاتمہ اورشہداء کے لئے دعائیں۔تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں اہل سنت والجماعت ،جمعیت علماء اسلام ،ختم نبوت ،جماعت الدعوۃ،سنی تحریک سمیت دیگر سیاسی وسماجی تنظیمات نے جمعہ کے روز بھی پشاورسکول پر دہشت گردوں کے حملہ کے خلاف احتجاج کیا۔جمیعت علماء اسلام کے مفتی محمد نصراللہ خان ،مولانا عبدالخالق مہارنے کہا کہ اسلام کسی کو بدامنی کی اجازت نہیں دیتا، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمہ یقینی بنایا جائے۔متحد ہوکر ہی اغیار کی سازشیں ناکام بنائی جاسکتی ہیں۔واقعہ پشاور پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔قومی جماعتوں کا مل بیٹھناناگزیر ہے۔سقوط ڈھاکہ کے بعد یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے جس نے ہمیں المناک کردیا ہے۔حکومت ایسے واقعات کے لئے جامع منصوبہ بندی کرے۔اہل سنت والجماعت کے صدر چوہدری عمیر اصغر،محمد کلیم معاویہ نے کہا کہ پشاور آرمی سکول پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے ۔معصوم طلباء کا قتل لمحہ فکریہ ہے پوری قوم متحد ہوکر ان درندوں کا مقابلہ کرے۔ سفاک قاتل کسی رعائیت کے مستحق نہیں سیاسی جماعتیں وحدت کا راستہ اختیار کریں۔حکومت دہشت گردی روکنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اہل سنت ولجماعت شہید ہونے والوں کے ورثا ء کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اورانکے ساتھ ہیں ۔ملک محمد اسحاق جلد رہا ہونگے انکی قیادت میں دفاع صحابہ کافریضہ جاری رہے گا۔دریں اثنا ضلع بھر کی مساجد میں شہداء پشاور کے لئے فاتحہ اور دعائیں بھی کی گئیں ۔

یہ بھی پڑھیں  محنت میں عظمت ہے،محمد منشائ اللہ بٹ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker